hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33590

.

ابن أبي شيبة

33590
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۵۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْوَلِیدِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُودِ ، عَنِ ابْنِ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: کَانَ عُمَرُ إذَا اسْتَعْمَلَ رَجُلاً أَشْہَدَ عَلَیْہِ رَہْطًا مِنَ الأَنْصَارِ وَغَیْرِہِمْ ، قَالَ : یَقُولُ : إنِّی لَمْ أَسْتَعْمِلْک عَلَی دِمَائِ الْمُسْلِمِینَ، وَلاَ عَلَی أَعْرَاضِہِمْ، وَلَکِنِّی اسْتَعْمَلْتُک عَلَیْہِمْ لِتَقْسِمَ بَیْنَہُمْ بِالْعَدْلِ وَتُقِیمَ فِیہِمَ الصَّلاَۃَ، وَاشْتَرَطَ عَلَیْہِ أَنْ لاَ یَأْکُلَ نَقِیًّا ، وَلاَ یَلْبَسَ رَقِیقًا ، وَلاَ یَرْکَبَ بِرْذَوْنًا ، وَلاَ یَغْلِقَ بَابَہُ دُونَ حَوَائِجِ النَّاسِ۔
(٣٣٥٩١) حضرت خزیمہ بن ثابت (رض) کے بیٹے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) جب کسی کو گورنر بناتے تو انصار اور دوسرے مسلمانوں کی ایک جماعت کو اس پر گواہ بناتے اور فرماتے : میں نے تجھے مسلمانوں کی جانوں اور عزتوں پر امیر نہیں بنایا لیکن میں نے تجھے ان پر امیر بنایا ہے تاکہ تو ان کے درمیان انصاف سے تقسیم کرے، اور ان میں نماز کو قائم کروائے۔ اور آپ (رض) اس پر شرط لگاتے کہ وہ چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہیں کھائے گا اور نہ ہی باریک کپڑا پہنے گا اور نہ ہی اچھی نسل کے گھوڑے پر سوار ہوگا۔ اور لوگوں کی ضروریات کے وقت اپنے دروازے کو بند نہیں کرے گا۔