(۳۳۷۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ شَبْرِ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : بَارَزْت رَجُلاً یَوْمَ الْقَادِسِیَّۃِ مِنَ الأَعَاجِمِ فَقَتَلْتہ وَأَخَذْت سَلَبَہُ ، فَأَتَیْت سَعْدًا ، فَخَطَبَ سَعْدٌ أَصْحَابَہُ ، ثُمَّ قَالَ : ہَذَا سَلَبُ شَبْرٍ ، لَہُوَ خَیْرٌ مِنَ اثْنَیْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْہَمٍ ، وَإِنَّا قَدْ نَفَّلْنَاہُ إیَّاہُ۔
(٣٣٧٥٩) حضرت اسود بن قیس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت شبر بن علقمہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے جنگ قادسیہ کے دن اہل عجم میں سے ایک آدمی کے ساتھ مقابلہ کیا اور میں نے اس کو قتل کردیا اور اس کا مال لے لیا پھر میں حضرت سعد (رض) کے پاس آیا تو حضرت سعد (رض) نے اپنے اصحاب سے خطاب کیا اور فرمایا : یہ شبر کا مال ہے۔ اور یہ بارہ ہزار درہم سے بہتر ہے۔ اور یقیناً ہم نے یہ مال ان کو بطور زائد دے دیا۔