hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33761

.

ابن أبي شيبة

33761
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۷۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : حدِّثْتُ ، عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ الأَنْصَارِیِّ أَنَّہُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَتَلَ قَتِیلاً فَلَہُ سَلَبُہُ قَالَ ، فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللہِ، قَدْ قَتَلْت قَتِیلاً ذا سلب، ثُمَّ أَجْہَضَتْنِی عَنْہُ الْقِتَالُ فَمَا أَدْرِی مَنْ سَلَبَہُ، قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ: صَدَقَ یَا رَسُولَ اللہِ ، قَدْ قَتَلَ قَتِیلاً فَسَلَبْتُہُ فَأرْضِہِ عَنِّی ، قَالَ أَبُو بَکْرٍ: لاَ وَاللہِ لاَ تَفْعَلْ ، تَنْطَلِقُ إلَی أَسَدٍ مِنْ أُسْدِ اللہِ یُقَاتِلُ عَنْہُ تُقَاسِمُہُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَدَقَ ادْفَعْ إلَیْہِ سَلَبَہُ۔ (بخاری ۲۱۰۰۔ ملم ۱۳۷۰)
(٣٣٧٦٢) حضرت ابو قتادہ انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص کسی کو قتل کرے گا تو اس مقتول کا مال قاتل کا ہوگا۔ آپ (رض) فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول 5! میں نے ایک بہت سامان والے شخص کو قتل کیا تھا پھر لڑائی نے مجھے اس سے مشغول کردیا ۔ میں نہیں جانتا کہ کس نے اس کا سامان اتار لیا ؟ مکہ کا ایک شخص کہنے لگا۔ اے اللہ کے رسول 5! اس نے سچ کہا : تحقیق اس نے ایک شخص کو قتل کیا تھا پس میں نے اس کا سامان اتار لیا اب آپ (رض) اس کو میری طرف سے خوش کردیں۔ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : نہیں اللہ کی قسم ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسا نہیں کریں گے۔ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے شیروں میں سے ایک شیر کا مال دوسروں میں تقسیم فرما دیں گے ؟ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ابوبکر نے سچ کہا : تم اس کا سامان اسے دے دو ۔