hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33972

.

ابن أبي شيبة

33972
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۹۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُؤْتَی بِالْغَنِیمَۃِ فَیَقْسِمُہَا عَلَی خَمْسَۃٍ ، فَیَکُونُ أَرْبَعَۃٌ لِمَنْ شَہِدَہَا ، وَیَأْخُذُ الْخُمُسَ ، فَیَضْرِبُ بِیَدِہِ فِیہِ ، فَمَا أَخَذَ مِنْ شَیْئٍ جَعَلَہُ لِلْکَعْبَۃِ ، وَہُوَ سَہْمُ اللہِ الَّذِی سَمَّی ، ثُمَّ یَقْسِمُ مَا بَقِیَ عَلَی خَمْسَۃٍ ، فَیَکُونُ سَہْمٌ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَسَہْمٌ لِذَوِی الْقُرْبَی ، وَسَہْمٌ لِلْیَتَامَی ، وَسَہْمٌ لِلْمَسَاکِینِ ، وَسَہْمٌ لاِبْنِ السَّبِیلِ۔ (ابوداؤد ۳۷۲۔ طبری ۱۰)
(٣٣٩٧٣) حضرت ابو العالیہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جب مال غنیمت آتا تو اس کے پانچ حصے فرماتے، چار حصے ان میں تقسیم فرماتے جو جہاد میں شریک تھے، اور خمس نکالتے، اور پھر اپنا ہاتھ اس پر رکھتے، اس میں جو بھی آجاتا اس کو کعبہ کے لیے وقف کردیتے جو کہ اللہ تعالیٰ کا حق ہوتا۔ پھر باقی کے پانچ حصے فرماتے، ایک حصہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا، ایک حصہ قریبی رشتہ داروں کا، ایک حصہ یتیموں کا، ایک حصہ مسکینوں کا اور ایک حصہ مسافروں کا۔