hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33973

.

ابن أبي شيبة

33973
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۹۷۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِی الأَخْضَرِ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ ہِشَامٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْخَثْعَمِیِّ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عُثْمَانَ ، فَقَالَ : مَنْ ہَاہُنَا مِنْ أَہْلِ الشَّامِ ؟ فَقُمْتُ ، فَقَالَ : أَبْلِغْ مُعَاوِیَۃَ ، إِذَا غَنِمَ غَنِیمَۃً أَنْ یَأْخُذَ خَمْسَۃَ أَسْہُمٍ، فَیَکْتُبُ عَلَی سَہْمٍ مِنْہَا: لِلَّہِ، ثُمَّ لِیُقْرعْ، فَحَیْثُمَا خَرَجَ مِنْہَا فَلْیَأْخُذْ۔
(٣٣٩٧٤) حضرت مالک بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ حضرت عثمان نے فرمایا : اھل شام میں سے یہاں کون ہے ؟ پس میں کھڑا ہوگیا، حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : حضرت معاویہ (رض) کو بتادو کہ : جب مال غنیمت حاصل ہو تو اس کے پانچ حصے کرو، ان میں ایک حصہ پر یوں لکھو اللہ کے لیے ہے، پھر قرعہ ڈالو، جو نکلتا رہے وہ وصول کرتے رہو۔