(۳۴۰۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : أَتَانَا کِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ بِخَانِقِینَ : إِذَا حَاصَرْتُمْ قَصْرًا ، فَأَرَادُوکُمْ عَلَی أَنْ یَنْزِلُوا عَلَی حُکْمِ اللہِ ، فَلاَ تُنْزِلُوہُمْ ، فَإِنَّکُمْ لاَ تَدْرُونَ تُصِیبُونَ فِیہِمْ حُکْمِ اللہِ ، أَمْ لاَ ، وَلَکِنْ أَنْزَلُوہُمْ عَلَی حُکْمِکُمْ ، ثُمَّ اقْضُوا فِیہِمْ بَعْدُ مَا شِئْتُمْ۔
(٣٤٠٨٩) حضرت ابو وائل (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ خانقین میں تھے ہمارے پاس حضرت عمر (رض) کا مکتوب گرامی آیا، جس میں تحریر تھا کہ : جب تم لوگ کسی قلعہ کا محاصرہ کرو اور پھر ان کو اللہ کے حکم پر (امان دے کر) اتارنا چاہو تو ایسا مت کرو، کیونکہ تم لوگ نہیں جانتے کہ تم اس میں اللہ کا حکم پاتے بھی ہو کہ نہیں، بلکہ ان کو اپنے حکم اور امان میں اتا رو، پھر اس کے بعد جو چاہو ان کے ساتھ معاملہ کرو۔