(۳۴۱۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی ہَذِہِ الآیَۃِ : {لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِی الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینِ وَابْنِ السَّبِیلِ} ، قَالَ : لَمْ یُعْطِ أَہْلَ الْبَیْتِ بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْخُمُسَ أَبُو بَکْر ، وَلاَ عُمَرُ ، وَلاَ غَیْرُہُمَا ، وَکَانُوا یَرَوْنَ أَنَّ ذَلِکَ إِلَی الإِمَامِ ، یَضَعُہُ فِی سَبِیلِ اللہِ، وَفِی الْفُقَرَائِ حَیْثُ أَرَاہُ اللَّہُ۔
(٣٤١٤٠) حضرت حسن (رض) قرآن کریم کی آیت { لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِی الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینِ وَابْنِ السَّبِیلِ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) نے اہل بیت کو حصہ نہیں دیا ان حضرات کا خیال تھا کہ یہ حصہ امام کے لیے ہے جس کو وہ اللہ کے راستہ میں خرچ کرے گا، اور فقراء میں خرچ کرے گا جہاں اللہ ان کی رہنمائی کرے۔