hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34148

.

ابن أبي شيبة

34148
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۱۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ مَعَنْ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : غَزَا رَجُلٌ نَحْوَ الشَّامِ ، یُقَالَ لَہُ : شَیْبَانُ ، وَلَہُ أَبٌ شَیْخٌ کَبِیرٌ ، فَقَالَ أَبُوہُ فِی ذَلِکَ شَعْرًا : أَشَیْبَانُ مَا یُدْرِیک أَنَّ رُبَّ لَیْلَۃٍ غَبْقْتُک فِیہَا ، وَالَغَبوقُ حَبِیبُ أَأَمْہَلْتنِی حَتَّی إِذَا مَا تَرَکَتْنِی أَرَی الشَّخْصَ کَالشَّخْصَیْنِ وَہُوَ قَرِیبُ أَشَیْبَانُ إِنْ بَاتَ الْجُیُوشُ تَجِدُہُمْ یُقَاسُونَ أَیَّامًا بِہِنَّ خُطُوبُ قالَ : فَبَلَغَ ذَلِکَ عُمَرَ فَرَدَّہُ
(٣٤١٤٩) حضرت معن بن عبدالرحمن سے مروی ہے کہ ایک شخص جس کو شیبان کہا جاتا تھا ملک شام کی طرف جہاد میں چلا گیا، اس کا والد بوڑھا تھا، اس کے والد نے اس کی یاد میں اشعار پڑھے !
” اے شیبان ! تجھے نہیں معلوم کہ تیرے بعد مجھ پر کتنی راتیں ایسی گزری ہیں جن میں میں نے تجھے یاد کیا اور تیری یاد میرے لیے محبوب ہے۔ جب سے تو مجھے چھوڑ کر گیا ہے مجھے قریب کھڑا ایک شخص دو شخصوں کی طرح لگتا ہے۔ اے شیبان تو ان لشکروں کے ساتھ ہے جو رات اور دن اس حال میں کرتے ہیں کہ وہ مشقت کا شکار ہوتے ہیں۔ “
جب اس کے یہ اشعار حضرت عمر (رض) کو پہنچے تو انھوں نے اس کے یٹے کو واپس بلا لیا۔