(۳۴۱۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ بَہْرَامَ ، عْن شَہْرِ بْن حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیدَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَأَنْفَقَ عَلَیْہِ احْتِسَابًا کَانَ شِبَعُہُ وَجُوعُہُ ، وَظَمَؤُہُ ، وَرِیُّہُ ، وَرَوْثُہُ ، وَبَوْلُہُ فِی مِیزَانِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَمَنَ ارْتَبَطَ فَرَسًا رِیَاء ً وَسُمْعَۃً کَانَ ذَلِکَ خُسْرَانًا فِی مِیزَانِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
(٣٤١٧٧) حضرت اسماء بنت یزید (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص جہاد کیلئے گھوڑا پالے پھر ثواب کی نیت سے اس پر خرچ کرے تو اس کا پیٹ بھرنا، اس کا بھوکا پیاسا رہنا، اس کا گوبر اور پیشاب قیامت کے دن نامہ اعمال میں تولا جائے گا، (نیکیوں کے نامہ اعمال میں) اور جو شخص ریاء اور نمائش کیلئے گھوڑا پالے تو قیامت کے دن اس کے نامہ اعمال میں ناکامی کا سبب ہوگا۔