hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34177

.

ابن أبي شيبة

34177
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۱۷۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْخَیْلُ ثَلاَثَۃٌ : فَرَسٌ یَرْتَبِطُہُ الرَّجُلُ فِی سَبِیلِ اللہِ ، فَثَمَنُہُ أَجْرٌ ، وَرُکُوبُہُ أَجْرٌ ، وَعَارِیَّتُہُ أَجْرٌ ، وَعَلَفُہُ أَجْرٌ ، وَفَرَسٌ یُغَالِقُ عَلَیْہِ الرَّجُلُ وَیُرَاہِنُ عَلَیْہِ ، فَثَمَنُہُ وِزْرٌ ، وَعَلَفُہُ وِزْرٌ ، وَرُکُوبُہُ وِزْرٌ ، وَفَرَسٌ لِلْبِطْنَۃِ فَعَسَی أَنْ یَکُونَ سَدَادًا مِنَ الْفَقْرِ إِنْ شَائَ اللَّہُ۔ (احمد ۳۹۵)
(٣٤١٧٨) حضرت ابو عمر الشیبانی (رض) ایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : گھوڑا تین قسم کا ہے، ایک وہ گھوڑا جس کو جہاد کیلئے پالا ہے اس کی قیمت اجر ہے، اس پر سواری کرنا ثواب ہے، اس کا کرایہ ثواب ہے، اس کا چارہ ثواب ہے، دوسرا وہ گھوڑا جو بازی لگانے کیلئے ہے اس کی قیمت بھی بوجھ ہے، اس کا چارہ بھی بوجھ ہے اور اس پر سواری بھی بوجھ ہے، اور تیسرا وہ گھوڑا جو شکم سیری کیلئے ہے، پس قریب ہے کہ وہ اس کو فقر سے محفوظ رکھے گا، اگر اللہ نے چاہا تو۔