(۳۴۲۴۵) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَی رَجُلاَنِ ظَبْیًا وَہُمَا مُحْرِمَانِ ، فَتَوَاجَبَا فِیہِ وَتَرَاہَنَا ، فَرَمَاہُ بِعَصًا فَکَسَرَہُ ، فَأَتَیَا عُمَرَ وَإِلَی جَنْبِہِ ابْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَا تَقُولُ ؟ قَالَ : ہَذَا قِمَارٌ ، وَلَوْ کَانَ سَبَقًا۔
(٣٤٢٤٥) حضرت بکر (رض) سے مروی ہے کہ دو شخصوں نے ہرن دیکھا اس حال میں کہ وہ دونوں محرم تھے، ان دونوں نے اس میں مقابلہ کیا دونوں نے عصا کے ساتھ مارا اور اس کو توڑ دیا، پھر وہ دونوں حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ (رض) کے ساتھ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) تشریف فرما تھے، حضرت عمر (رض) نے حضرت ابن عوف (رض) سے پوچھا آپ کی کیا رائے ہے ؟ حضرت ابن عوف (رض) نے فرمایا یہ جوا ہے اگرچہ یہ مسابقہ تھا۔