(۳۴۳۶۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْر ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی الْفَیْضِ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ الرُّعَیْنِیَّ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَحْسِبُ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ شَیَّعَ جَیْشًا فَمَشَی مَعَہُمْ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی اغْبَرَّتْ أَقْدَامُنَا فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ ، فَقَالَ رَجُلٌ : إِنَّمَا شَیَّعْنَاہُمْ ، فَقَالَ : جَہَّزْنَاہُمْ وَشَیَّعْنَاہُمْ وَدَعَوْنَا لَہُمْ۔
(٣٤٣٦٨) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے لشکر روانہ فرمایا پھر ان کے ساتھ چلتے رہے ان کو رخصت کرنے کیلئے اور فرمایا : تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے اپنے راستہ میں ہمارے قدموں کو غبار آلود کیا، ایک شخص نے کہا : ہم نے ان کو روانہ کیا ہے، حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا ہم نے ان کو تیار کیا اور ان کو روانہ کیا اور ان کیلئے دعا کی۔