(۳۴۴۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَۃَ الْقُرَشِیِّ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ زَمَنَ الْحِیرَۃِ إِلَی مَرَازِبَۃِ فَارِسَ :
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ إلَی مَرَازِبَۃِ فَارِسَ ، سَلاَمٌ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَی ، أَمَّا بَعْدُ : فَإِنِّی أَحْمَدُ إِلَیْکُمَ اللَّہَ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ ، الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی فَضَّ خَدَمَتَکُمْ ، وَفَرَّقَ جَمْعَکُمْ، وَخَالَفَ بَیْنَ کَلِمَتِکُمْ، فَإِذَا جَائَکُمْ کِتَابِی ہَذَا فَاعْتَقِدُوا مِنِّی الذِّمَّۃَ ، وَأَجِیبُوا إِلَی الْجِزْیَۃَ ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا أَتَیْتُکُمْ بِقَوْمٍ یُحِبُّونَ الْمَوْتَ حُبَّکُمْ لِلْحَیَاۃِ۔
(٣٤٤١٨) حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید (رض) نے فارس کے سرداروں کے نام حیرہ سے ایک خط لکھا جس میں تحریر تھا : بسم اللہ الرحمن الرحیم : خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کا اتباع کرنے والوں پر سلامتی نازل ہو۔ میں اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تمہاری قوتوں کو منتشر کردیا اور تمہارے دلوں کو جدا کردیا اور تمہاری قوت کو کمزور کردیا اور تمہارے مالوں کو چھین لیا۔ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو تم میرے پاس جزیہ بھیجو، ہمارے پاس ذمی بن کر رہنا قبول کرلو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں تمہاری طرف ایک ایسی قوم کو بھیجوں گا جو موت کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔