hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34432

.

ابن أبي شيبة

34432
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : کَانَ سَعْدٌ قَدَ اشْتَکَی قُرْحَۃً فِی رِجْلِہِ یَوْمَئِذٍ ، فَلَمْ یَخْرُجْ إِلَی الْقِتَالِ ، قَالَ : فَکَانَتْ مِنَ النَّاسِ انْکِشَافَۃٌ ، قَالَ : فَقَالَتِ امْرَأَۃُ سَعْدٍ ، وَکَانَتْ قَبْلَہُ تَحْتَ الْمُثَنَّی بْنِ حَارِثَۃَ الشَّیْبَانِیِّ : لاَ مُثَنَّی لِلْخَیْلِ ، فَلَطَمَہَا سَعْدٌ ، فَقَالَتْ : جُبْنًا وَغَیْرَۃً ، قَالَ : ثُمَّ ہَزَمْنَاہُمْ۔
(٣٤٤٣٣) حضرت قیس فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص کے پاؤں پر ایک پھوڑا نکل آیا اور وہ قتال کے لیے نہ جاسکے۔ لوگوں میں ایک بےچینی تھی۔ حضرت سعد کی زوجہ جو کہ پہلے مثنی بن حارثہ شیبانی کے نکاح میں تھیں۔ انھوں نے کہا کہ گھڑ سواروں کے لیے کوئی مثنی نہیں ہے ! اس پر حضرت سعد نے انھیں تھپڑ مارا۔ اس نے کہا کہ بزدلی اور غیرت کی وجہ سے ! ! ! راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم نے دشمنوں کو شکست دے دی۔