hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34474

.

ابن أبي شيبة

34474
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۷۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَمُرَۃََ بْنِ جَعْوَنَۃَ الْعَامِرِیِّ، قَالَ: أَصَبْتُ قَبَاء ً مَنْسُوجًا بِالذَّہَبِ مِنْ دِیبَاجٍ یَوْمَ جَلُولاَئَ ، فَأَرَدْتُ بَیْعَہُ فَأَلْقَیْتُہُ عَلَی مَنْکِبِی ، فَمَرَرْتُ بِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ : تَبِیعُ الْقَبَائَ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : بِکَمْ ؟ قُلْتُ : بِثَلاَثِ مِئَۃِ دِرْہَمٍ ، قَالَ : إِنَّ ثَوْبَک لاَ یَسْوِی ذَلِکَ ، وَإِنْ شِئْتَ أَخَذْتُہُ ، قُلْتُ : قَدْ شِئْتُ ، قَالَ : فَأَخَذَہُ۔
(٣٤٤٧٥) حضرت سمرہ بن جعونہ عامری فرماتے ہیں کہ مجھے جلولاء کی لڑائی میں ریشم کی بنی ہوئی اور سونے کی کڑھائی شدہ ایک قباء ملی۔ میں نے اسے بیچنے کا ارادہ کیا اور اسے اپنے کندھے پر رکھا۔ میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے پاس سے گزرا تو انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم اس قباء کو بیچنا چاہتے ہو ؟ میں نے ہاں میں جواب دیا تو انھوں نے پوچھا کہ کتنے میں بیچو گے۔ میں نے کہا کہ تین سو درہم میں۔ انھوں نے فرمایا کہ تمہارا یہ کپڑا اتنے کا نہیں ہے۔ اگر تم چاہو تو میں لے لوں۔ میں نے کہا میں چاہتا ہوں پھر انھوں نے وہ قباء لے لی۔