hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34477

.

ابن أبي شيبة

34477
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۷۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ وِقَائِ بْنِ إِیَاسٍ الأَسَدِیِّ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانِ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ سَلْمَانَ فِی غُزَاۃٍ، إِمَّا فِی جَلُولاَئَ ، وَإِمَّا فِی نَہَاوَنْد ، قَالَ : فَمَرَّ رَجُلٌ وَقَدْ جَنَی فَاکِہَۃً ، فَجَعَلَ یَقْسِمُہَا بَیْنَ أَصْحَابِہِ ، فَمَرَّ سَلْمَانُ فَسَبَّہُ ، فَرَدَّ عَلَی سَلْمَانَ وَہُوَ لاَ یَعْرِفُہُ ، قَالَ : فَقِیلَ : ہَذَا سَلْمَانُ ، قَالَ : فَرَجَعَ إِلَی سَلْمَانَ یَعْتَذِرُ إِلَیْہِ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ : مَا یَحِلُّ لَنَا مِنْ أَہْلِ الذِّمَّۃِ ، یَا أَبَا عَبْدِ اللہِ ؟ قَالَ : ثَلاَثٌ ؛ مِنْ عَمَاک إِلَی ہُدَاک ، وَمِنْ فَقْرِکَ إِلَی غِنَاک ، وَإِذَا صَحِبْتَ الصَّاحِبَ مِنْہُمْ تَأْکُلُ مِنْ طَعَامِہِ ، وَیَأْکُلُ مِنْ طَعَامِکَ ، وَیَرْکَبُ دَابَّتَکَ فِی أَنْ لاَ تَصْرِفَہُ عَنْ وَجْہٍ یُرِیدُہُ۔
(٣٤٤٧٨) حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں حضرت سلمان (رض) کے ساتھ تھے۔ وہ جلولاء کا غزوہ تھا یا نہاوند کا۔ ایک آدمی نے وہاں کسی باغ سے کچھ پھل توڑے تھے، اور اپنے ساتھیوں میں تقسیم کررہا تھا۔ وہ حضرت سلمان (رض) کے پاس سے گزرا تو حضرت سلمان نے اسے برا بھلا کہا۔ وہ حضرت سلمان کو جانتا نہ تھا لہٰذا اس نے جوابا انھیں برا بھلاکہا۔ اسے کسی نے بتایا کہ حضرت سلمان ہیں۔ پھر وہ حضرت سلمان کے پاس گیا اور ان سے معذرت کی۔ پھر اس نے سوال کیا کہ اے ابو عبداللہ ! ہمارے لیے اہل ذمہ کی املاک میں سے کتنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ تین چیزیں : تمہارے نابینا پن سے تمہاری ہدایت تک، تمہارے فقر سے تمہارے غنا تک اور جب تم ان میں کسی کا ساتھ اختیار کرو تو ان کے کھانے میں سے کھاؤ اور وہ تمہارے کھانے میں سے کھائے۔ اور وہ تمہاری سواری پر سوار ہو اور تم اس کو اس جگہ سے نہ روکو جہاں وہ جانا چاہتا ہے۔