hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34488

.

ابن أبي شيبة

34488
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۸۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی دَاوُد بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَوْدِیُّ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْیَرِیَّ ؛ أَنَّ رَجُلاً کَانَ یُقَالَ لَہُ : حُمَمَۃُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، خَرَجَ إِلَی أَصْبَہَانَ غَازِیًا فِی خِلاَفَۃِ عُمَرَ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ إِنَّ حُمَمَۃَ یَزْعُمُ أَنَّہُ یُحِبُّ لِقَائَک ، فَإِنْ کَانَ حُمَمَۃُ صَادِقًا فَاعْزِمْ لَہُ بِصِدْقِہِ ، وَإِنْ کَانَ کَاذِبًا فَاعْزِمْ لَہُ عَلَیْہِ ، وَإِنْ کَرِہَ ، اللَّہُمَّ لاَ تَرُدُّ حُمَمَۃَ مِنْ سَفَرِہِ ہَذَا ، قَالَ : فَأَخَذَہُ الْمَوْتُ ، فَمَاتَ بِأَصْبَہَانَ ، قَالَ : فَقَامَ أَبُو مُوسَی ، فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، أَلاَ إِنَّا وَاللہِ مَا سَمِعْنَا فِیمَا سَمِعْنَا مِنْ نَبِیِّکُمْ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَمَا بَلَغَ عِلْمُنَا إِلاَّ أَنَّ حُمَمَۃَ شَہِیدٌ۔
(٣٤٤٨٩) حضرت حمید بن عبد الرحمن حمیری فرماتے ہیں کہ ایک صحابی جن کا نام ” حممہ “ تھا۔ وہ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں اصبہان کی طرف جہاد کی نیت سے نکلے۔ انھوں نے اس غزوہ میں دعا کی کہ اے اللہ ! حممہ سمجھتا ہے کہ وہ تجھ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے۔ اگر حممہ سچا ہے تو اس کے سچ کو صادر فرمادے اور اگر وہ جھوٹا ہے تو بھی اس کا فیصلہ فرمادے خواہ وہ اس کو ناپسند ہی کیوں نہ کرے۔ اے اللہ ! حممہ کو اس سفر سے واپس نہ بھیج۔ راوی کہتے ہیں کہ بعد ازاں اصبہان میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کے بعد حضرت ابو موسیٰ (رض) نے خطبہ ارشاد فرمایا اور اس میں کہا کہ اے لوگو ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشادات اور ہمارے علم کے مطابق حممہ شہید ہیں۔