hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34532

.

ابن أبي شيبة

34532
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۵۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَزْرَۃَ بْنِ قَیْسٍ الْبَجَلِیِّ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ لَمَّا عَزَلَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ وَاسْتَعْمَلَ أَبَا عُبَیْدَۃَ عَلَی الشَّامِ ، قَامَ خَالِدٌ ، فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ اسْتَعْمَلَنِی عَلَی الشَّامِ ، حَتَّی إِذَا کَانَتْ بَثنِْیَّۃَ وَعَسَلاً عَزَلَنِی وَآثَرَ بِہَا غَیْرِی ، قَالَ : فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ مِنْ تَحْتِہِ ، فَقَالَ : اصْبِرْ أَیُّہَا الأَمِیرُ فَإِنَّہَا الْفِتْنَۃُ ، قَالَ : فَقَالَ خَالِدٌ : أَمَا وَابْنُ الْخَطَّابِ حَیٌّ فَلاَ وَلَکِنْ إِذَا کَانَ النَّاسُ بِذِی بَلَی وَبذِی بَلَی وَحَتَّی یَأْتِیَ الرَّجُلُ الأَرْضَ یَلْتَمِسُ فِیہَا مَا لَیْسَ فِی أَرْضِہِ ، فَلاَ یَجِدُہُ۔
(٣٤٥٣٣) حضرت عزرہ بن قیس بجلی فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر نے حضرت خالد بن ولید کو معزول کردیا اور شام میں حضرت ابو عبیدہ کو حاکم مقرر کردیا تو حضرت خالد نے خطبہ دیا، اس میں اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی اور فرمایا کہ بیشک امیر المومنین نے مجھے شام پر عامل مقرر کیا، پھر جب مکھن اور شہد رہ گیا تو مجھے معزول کرکے مجھ پر کسی دوسرے کو ترجیح دے دی۔ اس پر ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا کہ اے امیر صبر کیجئے، یہ ایک فتنہ ہے۔ حضرت خالد نے فرمایا کہ جب تک حضرت عمر حیات ہیں تب تک تو کوئی فتنہ نہیں، پھر جب لوگ بغیر امیر کے ہوجائیں گے۔ یہاں تک کہ ایک آدمی ایک سرزمین میں آئے گا اور اس میں وہ چیز تلاش کرے گا جو اس کی سرزمین میں نہیں ہے لیکن وہ اسے نہیں پائے گا۔