hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34546

.

ابن أبي شيبة

34546
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۵۴۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی الْجُوَیْرِیَّۃَ الْجَرْمِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ فِیمَنْ سَارَ إِلَی الشَّامِ یَوْمَ الْخَازِرِ فَالْتَقَیْنَا وَہَبَّ الرِّیحُ عَلَیْہِمْ فَأَدْبَرُوا فَقَتَلْنَاہُمْ عَشِیَّتَنَا وَلَیْلَتَنَا حَتَّی أَصْبَحْنَا، قَالَ: فَقَالَ إِبْرَاہِیمُ ، یَعْنِی ابْنَ الأَشْتَرِ: إِنِّی قَتَلْتُ الْبَارِحَۃَ رَجُلاً ، وَإِنِّی وَجَدْتُ مِنْہُ رِیحَ طِیبٍ ، وَمَا أُرَاہُ إِلاَّ ابْنُ مَرْجَانَۃَ شَرَّقَتْ رِجْلاَہُ وَغَرَّبَ رَأْسُہُ ، أَوْ شَرَّقَ رَأْسُہُ وَغَرَّبَتْ رِجْلاَہُ ، قَالَ : فَانْطَلَقْتُ فَنَظَّرْت ، فَإِذَا ہُوَ وَاللہِ ، یَعْنِی عُبَیْدِ اللہِ بْنَ زِیَادٍ۔
(٣٤٥٤٧) حضرت ابو جویریہ جرمی کہتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جو یوم خازر کو شام کی طرف گئے تھے۔ جب ہمارا دشمن سے سامنے ہوا تو ٹھنڈی ہوا چلی اور وہ سب ٹھنڈ سے گھبرا گئے، ہم نے شام سے لے کر صبح تک ان سے قتال کیا۔ ابراہیم بن اشتر نے بتایا کہ میں نے گزشتہ رات ایک آدمی کو قتل کیا اور مجھے اس سے اچھی خوشبو آئی۔ میرے خیال میں وہ ابن مرجانہ تھا۔ وہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوا اس کے پاؤں مشرق کی طرف اور سر مغرب کی طرف یا سر مشرق کی طرف اور پاؤں مغرب کی طرف ہوگئے تھے۔ پس میں گیا اور میں نے دیکھا تو وہ وہی یعنی عبید اللہ بن زیاد تھا۔