hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34547

.

ابن أبي شيبة

34547
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۵۴۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ وَائِلٍ ، أَوْ وَائِلِ بْنِ عَلْقَمَۃَ ؛ أَنَّہُ شَہِدَ الْحُسَیْنَ بِکَرْبِلاَئَ ، قَالَ : فَجَائَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : أَفِیکُمْ حُسَیْنٌ ؟ فَقَالَ : مَنْ أَنْتَ ؟ فَقَالَ : أَبْشِرْ بِالنَّارِ ، فَقَالَ : بَلْ رَبٌّ غَفُورٌ ، وَشَفِیعٌ مُطَاعٌ ، قَالَ : مَنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : ابْنُ حُوَیْزَۃَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ حُزَّہُ إِلَی النَّارِ ، قَالَ : فَذَہَبَ ، فَنَفَرَ بِہِ فَرَسُہُ عَلَی سَاقَیْہِ ، فَتَقَطَّعَ ، فَمَا بَقِیَ مِنْہُ غَیْرُ رِجْلَہُ فِی الرِّکَابِ۔
(٣٤٥٤٨) حضرت ابن وائل یا وائل بن علقمہ فرماتے ہیں کہ میں کربلا میں حضرت حسین (رض) کے ساتھ تھا۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کیا تم میں حسین ہے ؟ انھوں نے پوچھا کہ تم کون ہو۔ اس نے کہا تمہیں جہنم کی خبر دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا رب معاف کرنے والا ہے اور سفارشی کی بات مانی جاتی ہے۔ تم کون ہو ؟ اس نے کہا کہ میں ابن حویزہ ہوں۔ حضرت حسین نے اسے بددعا دی اور کہا کہ اے اللہ اسے جہنم کی طرف کھینچ کرلے جا۔ اس کے بعد جب وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوا تو اس کا گھوڑا بدک گیا اور اندھا دھند بھاگنے لگا، گھوڑے نے اسے ایسا گھسیٹا کہ گھوڑے کی زین میں اس کے پاؤں کے سوا کچھ باقی نہ رہا۔