hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35014

.

ابن أبي شيبة

35014
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۰۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : لَمَّا تُوُفِّیَ سَعِیدُ بْنُ أَبِی الْحَسَنِ وَجَدَ عَلَیْہِ الْحَسَنُ وَجْدًا شَدِیدًا ، فَکُلِّمَ فِی ذَلِکَ ، فَقَالَ : مَا سَمِعْتُ اللَّہَ عَابَ عَلَی یَعْقُوبَ الْحُزْنَ ، وَقَالَ الْحَسَنُ : لَمَّا تُوُفِّیَ عُتْبَۃُ بْنُ مَسْعُودٍ وَجَدَ عَلَیْہِ ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَلَمَّا کُلِّمَ فِی ذَلِکَ ، قَالَ : أَمَا وَاللہِ إِذْ قضَی اللَّہُ مَا قَضَی ، مَا أُحِبُّ أَنِّی دَعَوْتُہُ فَأَجَابَنِی۔
(٣٥٠١٥) حضرت یونس سے مروی ہے کہ حضرت سعید بن ابو الحسن کا جب انتقال ہوا، حضرت حسن (رض) بہت سخت غم گین اور پریشان ہوئے، ان سے اس کے بارے میں کہا گیا تو آپ نے فرمایا : میں نے نہیں سنا کہ اللہ نے حضرت یعقوب کی پریشانی اور غم کو جو حضرت یوسف کی جدائی پر لاحق ہوئی تھی اس کی عیب بیان فرمایا ہو، حضرت حسن نے فرمایا : جب حضرت عتبہ بن مسعود (رض) کا انتقال ہوا، تو حضرت ابن مسعود (رض) بہت غم گین ہوئے، جب ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو فرمایا : خدا کی قسم اللہ تعالیٰ نے جب فیصلہ فرما دیا جو فیصلہ فرمایا تو میں اس بات کو نہیں پسند کرتا کہ میں اس کے بارے میں دعا کروں اور میری دعا قبول کی جائے۔