hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35086

.

ابن أبي شيبة

35086
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۰۸۷) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عُمَر بْنِ رَبِیعَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنَّۃ : کَیْفَ ہِیَ ؟ قَالَ : مَنْ یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ یَحْیَی لاَ یَمُوتُ ، وَیَنْعَمُ لاَ یَبْأَسُ ، وَلاَ تَبْلَی ثِیَابُہُ ، وَلاَ یُبْلَی شَبَابُہُ ، قِیلَ : یَارَسُولَ اللہِ ، کَیْفَ بِنَاؤُہَا ؟ قَالَ : لَبِنَۃٌ مِنْ فِضَّۃٍ ، وَلَبِنَۃٌ مِنْ ذَہَبٍ ، مِلاَطُہَا مِسْکٌ ، وَحَصْبَاؤُہَا اللُّؤْلُؤُ وَالْیَاقُوتُ ، وَتُرَابُہَا الزَّعْفَرَانُ۔ (مسلم ۲۱۸۱۔ احمد ۳۶۹)
(٣٥٠٨٧) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنت کے متعلق دریافت کیا گیا کہ وہ کیسی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص جنت میں داخل ہوگا، وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اس کو موت نہ آئے گی، اس کو جو نعمتیں ملیں گی وہ ختم نہ ہوں گی نہ کپڑے خراب ہوں گے نہ جوانی ختم (بوسیدہ) ہوگی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا اس کی تعمیر کیسی ہوگی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کی اینٹیں سونے اور چاندی کی ہیں اس کا گارا مشک کا ہے، اس کی شاخیں موتی اور جواہرات اور اس کی مٹی زعفران کی ہے۔