hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35098

.

ابن أبي شيبة

35098
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۰۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَسَّانَ ، عَنْ مُغِیثِ بْنِ سُمَیٍّ ؛ فِی قَوْلِہِ : (طُوبَی) ، قَالَ : ہِیَ شَجَرَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ ، لَیْسَ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ دَارٌ إِلاَّ یُظِلُّہُمْ غُصْنٌ مِنْ أَغْصَانِہَا ، فِیہَا مِنْ أَلْوَانِ الثَّمَرِ ، وَیَقَعُ عَلَیْہَا طَیْرٌ أَمْثَالُ الْبُخْتِ ، قَالَ : فَإِذَا اشْتَہَی الرَّجُلُ الطَّائِرَ دَعَاہُ ، فَیَجِیئُ حَتَّی یَقَعَ عَلَی خِوَانِہِ ، قَالَ : فَیَأْکُلُ مِنْ أَحَدِ جَانِبَیْہِ قَدِیدًا ، وَمِنَ الآخَرِ شِوَائً ، ثُمَّ یَعُودُ کَمَا کَانَ ، فَیَطِیرُ۔ (ابو نعیم ۶۸۔ طبری ۱۴۷)
(٣٥٠٩٩) حضرت مغیث ابن سمی، اللہ کے ارشاد ” طوبیٰ “ کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ وہ جنت کا ایک درخت ہے جنت کا کوئی گھر ایسا نہیں ہے مگر اس کی ٹہنیوں نے اس پر سایہ کیا ہوا ہے اس میں طرح طرح کے پھل ہیں اس پر اونٹ کے مثل پرندے ہیں جب کوئی جنتی کسی پرندے کو کھانے کی خواہش کرے گا تو اس کو پکارے گا، وہ پر ندہ خود بخود اس کے دستر خوان پر آجائے گا، پھر وہ کھائے گا اس کی ایک جانب گوشت پکا ہوا اور دوسری جانب بھنا ہوگا، پھر وہ دوبارہ لوٹ جائے گا اور وہ پرندہ اسی طرح اڑنا شروع کر دے گا۔