(۳۵۱۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ سَابِطٍ ، یَقُولُ : إِنَّ الرَّسُولَ یَجِیئُ إِلَی الشَّجَرَۃِ مِنْ شَجَرِ الْجَنَّۃِ ، فَیَقُولُ : إِنَّ رَبِی یَأْمُرُکِ تَفَتِّقِی لِہَذَا مَا شَائَ ، فَإِنَّ الرَّسُولَ لَیَجِیء إِلَی الرَّجُلِ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، فَیَنْشُرُ عَلَیْہِ الْحُلَّۃَ ، فَیَقُولُ : قَدْ رَأَیْتُ الْحُلَلَ فَمَا رَأَیْتُ مِثْلَ ہَذِہِ۔
(٣٥١٠٠) ابن سابط سے مروی ہے کہ ایک رسول جنت کے درختوں میں سے ایک درخت کے پاس آئے گا، اور عرض کرے گا کہ میرے رب ! کا حکم ہے کہ تو اس پر برسائے جو یہ چاہے پھر وہ رسول جنتیوں میں سے ایک شخص کو لے کر آئے گا وہ درخت اس پر عمدہ پوشاکیں برسائے گا وہ جنتی کہے گا کہ میں نے اس سے عمدہ پوشاکیں پہلے نہیں دیکھیں۔