(۳۵۱۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فِی الْجَنَّۃِ سُوقًا مَا فِیہَا بَیْعٌ ، وَلاَ شِرَائٌ ، إِلاَّ الصُّوَرُ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ ، فَإِذَا اشْتَہَی الرَّجُلُ صُورَۃً دَخَلَ فِیہَا ، وَإِنَّ فِیہَا لَمُجْتَمَعًا لِلْحُورِ الْعِینِ ، یَرْفَعَنْ بِأَصْوَاتٍ لَمْ یَرَ الْخَلاَئِقُ مِثْلَہَا ، یَقُلْنَ : نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلاَ نَبِیدُ ، وَنَحْنُ الرَّاضِیَاتُ فَلاَ نَسْخَطُ ، وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلاَ نَبْؤُسُ ، فَطُوبَی لِمَنْ کَانَ لَنَا ، وَکُنَّا لَہُ۔ (ترمذی ۲۵۵۰)
(٣٥١٠٤) حضرت علی سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت میں ایک بازار ہے اس میں بیع وشراء نہ ہوگی اس میں مردوں اور عورتوں کی صورتیں ہوں گی جب کسی جنتی کو کوئی صورت اچھی معلوم ہوگی تو وہ اسی طرح ہوجائے گا۔ جنت میں اجتماع ہوگا حوروں کیلئے وہ بلند آواز سے بولیں گی، لوگوں نے ان کی طرح پہلے کسی کو نہ دیکھا ہوگا وہ کہیں گی کہ : ہم ہمیشہ کیلئے ہیں ہم ختم نہ ہوں گی ہم ہمیشہ خوش رہیں گی ناراض نہ ہوں گی، ہم ہمیشہ خواشگوار رہیں گی تنگ حال نہ ہوں گی پس خوشخبری ہے ان کیلئے جن کیلئے ہم ہیں اور جو ہمارے لیے ہیں۔