(۳۵۱۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فِی الْجَنَّۃِ غُرَفًا تُرَی ظُہُورُہَا مِنْ بُطُونِہَا ، وَبُطُونُہَا مِنْ ظُہُورِہَا ، قَالَ : فَقَامَ أَعْرَابِیٌّ ، فَقَالَ : لِمَنْ ہِیَ ، یَا رَسُولَ اللہِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ہِیَ لِمَنْ طَیَّبَ الْکَلاَمَ ، وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ ، وَأَفْشَی السَّلاَمَ ، وَصَلَّی بِاللَّیْلِ وَالنَّاسُ نِیَامٌ۔
(٣٥١٠٥) حضرت علی سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت میں ایک ایسا کمرہ ہے جس کا اندر کا حصہ باہر سے نظر آتا ہے اور باہر کا حصہ اندر سے ایک اعرابی یہ سن کر کھڑا ہوگیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! وہ کمرہ کس کیلئے ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا وہ کمرہ اس کیلئے ہے جو عمدہ کلام کرے (سچ بولے) بھوکوں کو کھلانا کھلائے، سلام کو عام کرے اور رات میں جس وقت لوگ آرام کر رہے ہوں وہ نماز پڑھے۔