(۳۵۱۵۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أَوَّلُ زُمْرَۃٍ تَدْخُلُ الْجَنَّۃَ عَلَی صُورَۃِ الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدْرِ ، وَالثَّانِیَۃُ عَلَی لَوْنِ أَحْسَنِ کَوْکَبٍ دُرِّیٍّ فِی السَّمَائِ إِضَائَۃً ، لِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا زَوْجَتَانِ ، عَلَی کُلِّ زَوْجَۃٍ سَبْعُونَ حُلَّۃً ، یَبْدُو مُخُّ سَاقَیْہَا مِنْ وَرَائِہَا۔ (ترمذی ۲۵۲۲)
(٣٥١٥١) حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں کے چاند جیسے ہوں گے اور دوسرا گروہ موتی کی طرح چمکتے ہوئے تاروں کی طرح ہوں گے ان میں سے ہر ایک کی دو بیویاں ہوں گی اور ہر بیوی کے ستر جوڑے ہوں گے اور ان کی پنڈلی کے اندر کا گودا ان ستر جوڑوں میں بھی نظر آ رہا ہوگا۔