hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35161

.

ابن أبي شيبة

35161
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۱۶۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: یُجْمَعُونَ ، فَیُقَالَ : أَیْنَ فُقَرَائُ ہَذِہِ الأُمَّۃِ وَمَسَاکِینُہَا ؟ قَالَ: فَیَبْرُزُونَ ، فَیُقَالَ: مَا عِنْدَکُمْ؟ فَیَقُولُونَ : یَا رَبِ ، ابْتَلَیْتَنَا فَصَبَرْنَا ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ ، قَالَ : وَأُرَاہُ ، قَالَ : وَوَلَّیْتَ الأَمْوَالَ وَالسُّلْطَانُ غَیْرَنَا ، قَالَ : فَیُقَالَ : صَدَقْتُمْ ، فَیَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ قَبْلَ سَائِرِ النَّاسِ بِزَمَنٍ ، وَتَبْقَی شِدَّۃُ الْحِسَابِ عَلَی ذَوِی الأَمْوَالِ وَالسُّلْطَانِ ، قَالَ : قُلْتُ : فَأَیْنَ الْمُؤْمِنُونَ یَوْمَئِذٍ ؟ قَالَ : تُوضَعُ لَہُمْ کَرَاسِیُّ مِنْ نُورٍ ، وَیُظَلِّلُ عَلَیْہِمَ الْغَمَامُ ، وَیَکُونُ ذَلِکَ الْیَوْمَ أَقْصَرَ عَلَیْہِمْ مِنْ سَاعَۃٍ مِنْ نَہَارٍ۔ (ابن حبان ۷۴۱۹)
(٣٥١٦٢) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ قیامت کے دن سب کو جمع کیا جائے گا پھر پکارا جائے گا اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں ؟ پھر ان کو لایا جائے گا اور ان سے پوچھا جائے گا تمہارے پاس کیا ہے کیا لے کر آئے ہو ؟ وہ عرض کریں گے اے ہمارے رب ! آپ نے ہمیں مختلف مصیبتوں میں آزمایا ہم ثابت قدم رہے آپ کو معلوم ہے راوی فرماتے ہیں کہ میں ان کو دیکھ رہا ہوں، آپ نے اموال اور بادشاہت کو ہم سے پھیرے رکھا ان کو کہا جائے گا تم نے سچ کہا، ان کو تمام لوگوں سے قبل جنت میں داخل کردیا جائے گا اور حساب وکتاب کی شدت مالداروں اور بادشاہوں پر باقی رہے گی، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اس دن مومنین کہاں ہوں گے ؟ فرمایا ان کیلئے نور کی کرسی رکھی جائے گی، ان پر بادلوں کا سایہ ہوگا، اور وہ دن ان پر دن کی گھڑی سے بھی کم وقت میں گزر جائے گا۔