(۳۵۱۶۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ سَلاَمٍ أَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَقْدِمَہُ الْمَدِینَۃَ ، فَسَأَلُہُ : مَا أَوَّلُ مَا یَأْکُلُ أَہْلُ الْجَنَّۃِ ؟ فَقَالَ : أَخْبَرَنِی جِبْرِیلُ آنِفًا : أَنَّ أَوَّلَ مَا یَأْکُلُ أَہْلُ الْجَنَّۃِ ، زِیَادَۃَ کَبِدِ حُوتٍ۔ (بخاری ۳۳۲۹)
(٣٥١٦٣) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن سلام (رض) مدینہ میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دریافت فرمایا کہ جنتی لوگ پہلی چیز کیا کھائیں گے ؟ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے بتایا یا ہے کہ جنتی لوگوں کی سب سے پہلے خوراک مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا حصہ ہوگا۔