(۳۵۲۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قُرَّۃَ بْنِ شَرِیکٍ الْعِجْلِیَّ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : أُنْبِئْتُ أَنَّ عَنْ یَمِینِ الرَّحْمَن ، وَکِلْتَا یَدَیْہِ یَمِینٌ ، قَوْمًا عَلَی مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ ، وَوُجُوہُہُمْ نُورٌ ، عَلَیْہِمْ ثِیَابٌ خُضْرٌ ، تَغْشَی أَبْصَارُ النَّاظِرِینَ دُونَہم ، لَیْسُوا بِأَنْبِیَائَ ، وَلاَ شُہَدَائَ ، قَوْمٌ تَحَابُّوا فِی جَلاَلِ اللہِ حِینَ عُصِیَ اللَّہُ فِی الأَرْضِ۔ (طبرانی ۱۲۶۸۶)
(٣٥٢٣٠) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے رحمن کے داہنی جانب جب کہ ان کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں نور کے منبروں پر ایک قوم ہوگی جن کے چہرے بھی نورانی ہوں گے اور ان پر سبز کپڑے ہوں گے، دیکھنے والوں کی آنکھیں ان کے دیکھنے سے شب کور ہوں گی وہ نہ تو نبی ہوں گے اور نہ ہی شہداء وہ ایسے لوگ ہوں گے جنہوں نے اللہ کیلئے آپس میں محبت کی جب کہ زمین میں اللہ کی نافرمانی کی گئی۔