(۳۵۲۳۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی عَبْلَۃَ الْعُقَیْلِیُّ ؛ أَنَّ الْعَلاَئَ بْنَ زِیَادٍ کَانَ یُحَدِّثُ عَنْ نَبِیِّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : عِبَادٌ مِنْ عِبَادِ اللہِ لَیْسُوا بِأَنْبِیَائَ ، وَلاَ شُہَدَائَ ، یَغْبِطُہُمَ الأَنْبِیَائُ وَالشُّہَدَائُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، لِقُرْبِہِمْ مِنَ اللہِ ، عَلَی مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ ، یَقُولُ الأَنْبِیَائُ وَالشُّہَدَائُ : مَنْ ہَؤُلاَئِ ؟ فَیَقُولُونَ : ہَؤُلاَئِ کَانُوا تَحَابَّوا فِی اللہِ عَلَی غَیْرِ أَمْوَالٍ تَعَاطَوْہَا ، وَلاَ أَرْحَامٍ کَانَتْ بَیْنَہُمْ۔ (نسائی ۱۱۲۳۶)
(٣٥٢٣١) حضرت علاء بن زیاد سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ کے کچھ بندے ایسے ہوں گے جو انبیاء یا شہداء تو نہ ہوں گے لیکن انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے قیامت کے دن اللہ کے قرب کی وجہ سے نور کے منبروں پر ہوں گے، انبیاء اور شہداء دریافت کریں گے یہ کون لوگ ہیں ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کیلئے آپس میں محبت کرتے تھے نہ کہ کسی مال کی وجہ سے جو آپس میں ایک دوسرے کو دیا ہو اور نہ ہی ان کے درمیان کوئی رشتہ داری تھی۔