hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35235

.

ابن أبي شيبة

35235
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۲۳۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمُتَحَابُّونَ فِی اللہِ عَلَی عَمُودٍ مِنْ یَاقُوتَۃٍ حَمْرَائَ ، فِی رَأْسِ الْعَمُودِ سَبْعُونَ أَلْفَ غُرْفَۃٍ ، مُشْرِفُونَ عَلَی أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، إِذَا اطَّلَعَ أَحَدُہُمْ مَلأَ حُسْنُہُ بُیُوتَ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، کَمَا تَمْلأُ الشَّمْسُ بِضَوْئِہَا بُیُوتَ أَہْلِ الدُّنْیَا ، قَالَ : فَیَقُولُ أَہْلُ الْجَنَّۃِ : اُخْرُجُوا بِنَا إِلَی الْمُتَحَابِّینَ فِی اللہِ ، قَالَ : فَیَخْرُجُونَ فَیَنْظُرُونَ فِی وُجُوہِہِمْ مِثْلَ الْقَمَرِ لَیْلَۃَ الْبَدْرِ ، عَلَیْہِمْ ثِیَابٌ خُضْرٌ ، مَکْتُوبٌ فِی جِبَاہِہِمْ : ہَؤُلاَئِ الْمُتَحَابُّونَ فِی اللہِ۔ (مسند ۴۱۶)
(٣٥٢٣٦) حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ کیلئے محبت کرنے والے قیامت کے دن سرخ یا قوت کے ستونوں پر ہوں گے ستون کے اوپر ستر ہزار کمرے ہوں گے جنتیوں پر جھانکیں گے جب ان میں سے کوئی جھانکے گا تو اس کے حسن سے جنتیوں کے گھر بھر جائیں گے جیسے سورج کی روشنی دنیا والوں کے گھروں کو بھر دیتی ہے پھر ایک جنتی کہے گا اللہ کیلئے آپس میں محبت کرنے والوں کو ہمارے سامنے لاؤ پھر ان کو نکالا جائے گا وہ ان کے چہروں کو دیکھیں گے جیسے چودہویں رات کا چاند ہو ان پر سبز رنگ کا لباس ہوگا، ان کی پیشانیوں پر لکھا ہوگا، یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کیلئے آپس میں محبت کرتے تھے۔