(۳۵۲۵۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : قَالَ حُمَیْدُ بْنُ ہِلاَلٍ : ذُکِرَ لَنَا ؛ أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا أُدْخِلَ الْجَنَّۃَ ، فَصُوِّرَ صُورَۃَ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، وَأُلْبِسَ لِبَاسَہُمْ ، وَحُلًی حُلْیَتَہُمْ ، وَرَأَی أَزْوَاجَہُ وَخَدَمَہُ وَمَسَاکِنَہُ فِی الْجَنَّۃِ ، فَأَخَذَہُ سُوَارُ فَرَحٍ ، لَوْ کَانَ یَنْبَغِی أَنْ یَمُوتَ لَمَاتَ ، قَالَ : فَیُقَالُ : أَرَأَیْتَ سُوَارَ فَرْحَتِکَ ہَذِہِ ، فَإِنَّہَا قَائِمَۃٌ لَکَ أَبَدًا۔
(٣٥٢٥١) حضرت حمید بن ہلال سے مروی ہے کہ جنتی شخص جب جنت میں داخل ہوگا اس کو جنتیوں کی صورت دی جائے گی، اور ان کا لباس اس کو پہنایا جائے گا، اور جنتیوں والا زیور پہنایا جائے گا وہ اپنی بیویوں کو، خدمت گاروں کو اور رہائش گاہ کو جنت میں دیکھے گا، اس پر خوشی کا خمار سوار ہوجائے گا اگر اس کیلئے مرنا ممکن ہو، تو وہ اس خوشی کی وجہ سے مرجاتا، اس کو کہا جائے گا، کیا تو نے اپنی خوشی کی انتہا دیکھ لی، یہ خوشی ہمیشہ تیرے لیے رہے گی۔