(۳۵۲۵۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ لأَہْلِ الْجَنَّۃِ سُوقًا یَأْتُونَہَا کُلَّ جُمُعَۃٍ ، فِیہَا کُثْبَانُ الْمِسْک ، فَإِذَا خَرَجُوا إِلَیْہَا ہَبَّتْ رِیحٌ ، قَالَ حَمَّادٌ : أَحْسِبُہُ ، قَالَ : شَمَالٌ ، فَتَمْلأَ وُجُوہَہُمْ وَثِیابَہُم وَبُیُوتَہُمْ مِسْکًا ، فَیَزْدَادُونَ حُسْنًا وَجَمَالاً ، قَالَ : فَیَأْتُونَ أَہْلِیہُمْ ، فَیَقُولُونَ لَہُنَّ : لَقَدْ ازْدَدتُم بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالاً ، وَیَقُلنَ لَہُم : وَأَنْتُمْ قَدْ ازْدَدتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالاً۔ (مسلم ۲۱۷۸۔ دارمی ۲۸۴۲)
(٣٥٢٥٢) حضرت انس سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت میں جنتیوں کا ایک بازار ہوگا وہ جمعہ کے دن وہاں آئیں گے، وہاں پر مشک کے ٹیلے ہوں گے جب وہ اس کی طرف آئیں گے تو ہوا چلے گی، حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ شمال ہوگی، ان کے چہرے ان کے کپڑے اور گھر مشک سے بھر جائیں گے، ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہوجائے گا، پھر وہ اپنے گھر والوں کے پاس آئیں گے، اور گھر والوں سے کہیں گے کہ ہمارے بعد تمہارے حسن و جمال میں اضافہ ہوگیا ہے، ان کے گھر والے ان سے کہیں گے کہ تمہارے حسن و جمال میں بھی ہمارے بعد اضافہ ہوا ہے۔