hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35265

.

ابن أبي شيبة

35265
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۲۶۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : یُلْقَی عَلَی أَہْلِ النَّارِ الْجُوعُ ، حَتَّی یَعْدِلَ عِنْدَہُمْ مَا ہُمْ فِیہِ مِنَ الْعَذَابِ ، قَالَ : فَیَسْتَغِیثُونَ فَیُغَاثُونَ بِالضَّرِیعِ ، لاَ یُسْمِنُ ، وَلاَ یُغْنِی مِنْ جُوعٍ ، فَیَسْتَغِیثُونَ فَیُغَاثُونَ بِطَعَامٍ ذِی غُصَّۃٍ ، فَیَذْکُرُونَ أَنَّہُمْ کَانُوا یُجِیزُونَ الْغَصَصَ بِالشَّرَابِ ، فَیَسْتَغِیثُونَ فَیُغَاثُونَ بِمَائٍ مِنْ حَمِیمٍ فِی کَلاَلِیبَ مِنْ حَدِیدٍ ، فَإِذَا أَدْنَوْہُ إِلَی وُجُوہِہِمْ شَوَی وُجُوہَہُمْ ، فَإِذَا أَدْخَلُوہُ بُطُونَہُمْ قَطَّعَ مَا فِی بُطُونِہِمْ ، قَالَ : فَیُنَادُونَ : {اُدْعُوَا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِنَ الْعَذَابِ} ، قَالَ : فَیُجَابُونَ : {أَوَلَمْ تَکُ تَأْتِیکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَیِّنَاتِ ، قَالُوا بَلَی ، قَالُوا فَادْعُوَا ، وَمَا دُعَائُ الْکَافِرِینَ إِلاَّ فِی ضَلاَلٍ} ، قَالَ : فَیَقُولُونَ : نَادُوْا مَالِکًا ، فَیُنَادُونَ : {یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک} ، قَالَ : فَأَجَابَہُمْ : {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ} قَالَ : فَیَقُولُونَ : اُدْعُوَا رَبَّکُمْ، فَلاَ شَیْئَ أَرْحَمُ بِکُمْ مِنْ رَبِّکُمْ ، قَالَ : فَیَقُولُونَ : {رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْہَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ} ، قَالَ : فَیُجِیبُہُمْ : {اِخْسَؤُوا فِیہَا وَلاَ تُکَلِّمُونَ} ، قَالَ : فَعِنْدَ ذَلِکَ یَئِسُوا مِنْ کُلِّ خَیْرٍ ، وَیَأْخُذُونَ فِی الْوَیْلِ ، وَالشَّہِیقِ ، وَالثُّبُورِ۔ (ترمذی ۲۵۸۶۔ دارقطنی ۱۰۸۶)
(٣٥٢٦٦) حضرت ابو الدرداء سے مروی ہے کہ جہنمیوں کو بھوک ستائے گی، پھر وہ مدد طلب کریں گے، ان کی ضریع سے مدد کی جائے گی جو ان کا پیٹ نہیں بھرے گی اور نہ ہی ان کو صحت مند کرے گی وہ پھر مدد طلب کریں گے تو ان کی طعام ذی غصۃ سے مدد کی جائے گی (جو گلے میں اٹک جاتی ہے) پھر وہ یاد کریں گے کہ گلے میں اٹک جانے والی چیز کو پینے والی چیز سے دور کرتے تھے، پھر وہ طلب کریں گے پھر ان کو لوہے کے برتنوں میں گرم کھولتا پانی پیش کیا جائے گا، جب وہ اس کو قریب کریں گے تو وہ ان کے چہروں کو جلا دے گا، اور جب اس کو پییں گے تو ان کے پیٹ کے تمام اعضاء کو کاٹ ڈالے گا، پھر وہ پکاریں گے { اُدْعُوَا رَبَّکُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِنَ الْعَذَابِ } ان کو جواب دیا جائے گا کہ { أَوَلَمْ تَکُ تَأْتِیکُمْ رُسُلُکُمْ بِالْبَیِّنَاتِ ، قَالُوا بَلَی ، قَالُوا فَادْعُوَا ، وَمَا دُعَائُ الْکَافِرِینَ إِلاَّ فِی ضَلاَلٍ } پھر وہ کہیں گے مالک کو آواز دو تو وہ کہیں گے { یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک } مالک ان کو جواب دے گا {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ } پھر وہ کہیں گے اپنے رب کو پکارو، بیشک تمہارے رب سے زیادہ کوئی چیز رحم کرنے والی تم پر نہیں ہے، پھر وہ کہیں گے { رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْہَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } ان کو جواب دیا جائے گا کہ { اِخْسَؤُوا فِیہَا وَلاَ تُکَلِّمُونِ } پھر وہ ہلاکت و بربادی اور چیخ و پکار کو لازم پکڑیں گے۔