(۳۵۲۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَہْوَنَ أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا مَنْ لَہُ نَعْلاَنِ وَشِرَاکَانِ مِنْ نَارٍ ، یَغْلِی مِنْہُمَا دِمَاغُہُ کَمَا یَغْلِی الْمِرْجَلُ ، مَا یَرَی أَنَّ أَحَدًا أَشَدُّ عَذَابًا مِنْہُ ، وَإِنَّہُ لأَہْوَنُہُمْ عَذَابًا۔ (مسلم ۱۹۶۔ احمد ۲۷۴)
(٣٥٢٦٩) حضرت نعمان بن بشیر سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس کو ہوگا جس کو آگ کے جوتے پہنائیں جائیں گے اور اس کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا جیسے ہانڈی ابلتی ہے وہ شخص نہیں دیکھے گا کہ کسی کو اس سے زیادہ سخت عذاب ہو رہا ہو، بیشک وہ سب سے کم اور ہلکے عذاب والا ہوگا۔