(۳۵۲۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَدْنَی أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا ، لَرَجُلٌ عَلَیْہِ نَعْلاَنِ یَغْلِی مِنْہُمَا دِمَاغُہُ کَأَنَّہُ مِرْجَلٌ ، مَسَامِعُہُ جَمْرٌ ، وَأَضْرَاسُہُ جَمْرٌ ، وَأَشْفَارُہُ لَہَبُ النَّارِ ، وَتَخْرُجُ أَحْشَائُ جَنْبَیْہِ مِنْ قَدَمَیْہِ ، وَسَائِرُہُمْ کَالْحَبِّ الْقَلِیلِ فِی الْمَائِ الْکَثِیرِ ، فَہُوَ یَفُورُ۔ (ابو نعیم ۲۷۴)
(٣٥٢٧٠) حضرت عبید اللہ بن عمیر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جہنم میں سب سے کم عذاب اس شخص کو ہوگا کہ جس کو آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جس کی وجہ سے اس کا دماغ ابلے گا اس کے کان انگارے کے ہوں گے اس کی ڈاڑھیں انگارے کی ہوں گی اس کے ہونٹ آگ کے ہوں گے اس کی ایڑیاں پاؤں کی طرف سے نکل جائیں گی۔