(۳۵۲۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ ، یَقُولُ : أُنْذِرُکُمُ النَّارَ ، حَتَّی سَقَطَ أَحَدُ عِطْفَیْ رِدَائِہِ عَنْ مَنْکِبَیْہِ ، وَہُوَ یَقُولُ : أُنْذِرُکُمُ النَّارَ ، حَتَّی لَوْ کَانَ مِنْ مَکَانِی ہَذَا لأَسْمَعَ أَہْلَ السُّوقِ ، أَوْ مَنْ شَائَ اللَّہُ مِنْہُمْ۔
(طیالسی ۷۹۲۔ احمد ۲۶۸)
(٣٥٢٧٣) حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ : تم لوگوں کو آگ سے ڈراتا ہوں یہاں تک کہ آپ کی چادر مبارک آپ کے ایک کندھے سے گرگئی پھر فرمایا : تم لوگوں کو آگ سے ڈراتا ہوں، یہاں تک کہ اگر میری اس جگہ پر ہوتا تو میں بازار والوں کو سنوا دیتا، یا انھیں سے جس کو اللہ چاہتا۔