hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35319

.

ابن أبي شيبة

35319
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۳۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ الرَّاسِبِیِّ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَہْدَ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، فَقَالَ : لاَ حَاجَۃَ لِی فِیہِ ، إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : إِنَّ الْوُلاَۃَ یُجَائُ بِہِمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، فَیوقَفُونَ عَلَی جِسْرِ جَہَنَّمَ ، فَمَنْ کَانَ مِطْوَاعًا لِلَّہِ تَنَاوَلَہُ اللَّہُ بِیَمِینِہِ حَتَّی یُنْجِیَہُ ، وَمَنْ کَانَ عَاصِیًا لِلَّہِ انْخَرَقَ بِہِ الْجِسْرُ إِلَی وَادٍ مِنْ نَارٍ ، یَلْتَہِبُ الْتِہَابًا ، قَالَ : فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَی سَلْمَانَ ، وَأَبِی ذَرٍّ ، فَقَالَ لأَبِی ذَرٍّ : أَنْتَ سَمِعْتَ ہَذَا الْحَدِیثَ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ ، وَاللہِ ، وَبَعْدَ الْوَادِی وَادٍ آخَرَ مِنْ نَارٍ ، قَالَ: وَسَأَلَ سَلْمَانَ فَلَمْ یُخْبِرْہُ بِشَیْئٍ، فَقَالَ عُمَرُ : مَنْ یَأْخُذُہَا بِمَا فِیہَا ؟ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ : مَنْ سَلَتَ اللَّہُ أَنْفَہُ وَعَیْنَیْہِ ، وَأَضْرَعَ خَدَّہُ إِلَی الأَرْضِ۔
(٣٥٣٢٠) حضرت محمد راسبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت بشر بن عاصم کو گورنری سونپی تو حضرت بشر نے لکھا کہ مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حکمرانوں کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور جہنم کے پل پر کھڑا کیا جائے گا۔ اللہ کے فرمان بردار حکمران کو اللہ تعالیٰ نجات عطا کرے گا اور نافرمان کو جہنم کی وادی میں جلنے کے لیے ڈال دیا جائے گا۔ حضرت عمر (رض) نے اس بارے میں حضرت سلمان (رض) اور حضرت ابوذر (رض) سے پوچھا تو حضرت سلمان نے لاعلمی کا اظہار فرمایا اور حضرت ابوذر نے کہا کہ ہاں میں اس حدیث کو جانتا ہوں۔ اور جہنم کی ایک وادی اور بھی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے پوچھا کہ اس میں کس کو ڈالا جائے گا۔ حضرت ابوذر نے فرمایا کہ جس کے ناک اور آنکھوں کو اللہ نے خاک آلود کیا اور اس کے رخسار کو زمین پر مل دیا۔