(۳۵۳۲۱) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّازِیّ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : یُحَاسَبُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الَّذِینَ أُرْسِلَ إِلَیْہِمَ الرُّسُلُ ، فَیُدْخِلُ اللَّہُ الْجَنَّۃَ مَنْ أَطَاعَہُ ، وَیُدْخِلُ النَّارَ مَنْ عَصَاہُ ، وَیَبْقَی قَوْمٌ مِنَ الْوِلْدَانِ ، وَالَّذِینَ ہَلَکُوا فِی الْفَتْرَۃِ ، وَمَنْ غُلِبَ عَلَی عَقْلِہِ ، فَیَقُولُ اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالَی : إِنَّکُمْ قَدْ رَأَیْتُمْ أَنَّمَا أَدْخَلْتُ الْجَنَّۃَ مَنْ أَطَاعَنِی ، وَأَدْخَلْتُ النَّارَ مَنْ عَصَانِی ، وَإِنِّی آمُرُکُمْ أَنْ تَدْخُلُوا ہَذِہِ النَّارَ ، فَیَخْرُجُ لَہُمْ عُنُقٌ مِنْہَا ، فَمَنْ دَخَلَہَا کَانَتْ نَجَاتُہُ ، وَمَنْ نَکَصَ فَلَمْ یَدْخُلْہَا کَانَتْ ہِلْکَتُہُ۔
(٣٥٣٢١) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کی طرف رسول بھیجے ہیں ان کا حساب فرمائیں گے، پھر اللہ ان لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا جنہوں نے اس کی اطاعت کی ہے۔ اور جنہوں نے نافرمانی کی ہوگی ان کو جہنم میں داخل فرمائے گا پھر بچے باقی رہ جائیں گے اور وہ لوگ جو فترۃ الوحی کے زمانے میں فوت ہوئے ہوں گے اور وہ لوگ جو مجنوں تھے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے بیشک تم نے دیکھ لیا جس نے میری نافرمانی کی اس کو جہنم میں داخل کردیا پس میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اس آگ میں داخل ہوجاؤ پھر ان کیلئے اس میں سے ایک گردن نمو دار ہوگی پس جو اس میں داخل ہوگا اس کیلئے نجات ہوگی اور جو رکے گا اور داخل نہ ہوگا اس کیلئے ہلاکت ہوگی۔