hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35349

.

ابن أبي شيبة

35349
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۳۵۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عِیسَی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ سَعْدٍ مَوْلَی طَلْحَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : بَیْنَا رَجُلٌ ، یُقَالَ لَہُ : الْکِفْلُ یَعْمَلُ بِالْمَعَاصِی ، فَأَعْجَبَتْہُ امْرَأَۃٌ فَأَعْطَاہَا خَمْسِین دِینَارًا ، فَلَمَّا قَعَدَ مِنْہَا مَقْعَدَ الرِّجُل ارْتَعَدَتْ ، فَقَالَ لَہَا : مَا لَکِ ؟ قَالَتْ : ہَذَا عَمَلٌ مَا عَمِلْتہُ قَطُّ ، قَالَ : أَنْتِ تَجْزَعِینَ مِنْ ہَذِہِ الْخَطِیئَۃِ ، وَأَنَا أَعْمَلُہُ مُذْ کَذَا وَکَذَا؟ وَاللہِ لاَ أَعْصِی اللَّہَ أَبَدًا ، قَالَ: فَمَاتَ مِنْ لَیْلَتِہِ ، فَلَمَّا أَصْبَحَ بَنُو إِسْرَائِیلَ ، قَالُوا : مَنْ یُصَلِّی عَلَی فُلاَنٍ ؟ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : فَوُجِدَ مَکْتُوبًا عَلَی بَابِہِ ، قَدْ غَفَرَ اللَّہُ لِلْکِفْلِ۔ (ترمذی ۲۴۹۶۔ ابن حبان ۳۸۷)
(٣٥٣٥٠) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا گناہ گار جس کا نام الکفل تھا۔ اس کو ایک خاتون اچھی لگی تو اس نے اس کو پچاس دینار دئیے جب وہ اس سے غلط کام کا ارادہ کرنے لگا تو وہ خاتون کانپنے لگی الکفل نے پوچھا تجھے کیا ہوا ہے ؟ خاتون نے کہا کہ یہ وہ عمل ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا کفل نے کہا کہ تو اس گناہ کو کرنے سے عاجز ہے جب کہ میں اتنی اتنی مدت سے یہ کررہا ہوں ! خدا کی قسم میں آج کے بعد کبھی گناہ نہ کروں گا پھر اسی رات اس کا انتقال ہوگیا جب صبح ہوئی تو بنی اسرائیل کے لوگ کہنے لگے کہ فلاں کا جنازہ کون پڑھے گا ؟ حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے دروازے پر لکھا ہوا پایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے کفل کی مغفرت فرما دی ہے۔