hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35350

.

ابن أبي شيبة

35350
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۳۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیثِ بْنِ سُمِّیَ ، قَالَ : کَانَ رَجُلٌ یَتَعَبَّدُ فِی صَوْمَعَتِہِ نَحْوًا مِنْ سِتِّینَ سَنَۃً ، قَالَ : فَمُطرَ النَّاسُ ، فَاطَّلَعَ مِنْ صَوْمَعَتِہِ ، فَرَأَی الْغُدُرَ وَالْخُضْرَۃَ ، فَقَالَ: لَوْ نَزَلْتُ فَمَشَیْتُ وَنَظَرْتُ ، فَفَعَلَ ، فَبَیْنَمَا ہُوَ یَمْشِی إِذْ لَقِیَتْہُ امْرَأَۃٌ فَکَلَّمَہَا ، فَلَمْ تَزَلْ تُکَلِّمُہُ حَتَّی وَاقَعَہَا، قَالَ : فَوَضَعَ کِیسًا کَانَ عَلَیْہِ ، فِیہِ رَغِیفٌ ، وَنَزَلَ الْمَائُ یَغْتَسِلُ ، فَحَضَرَ أَجَلُہُ ، فَمَرَّ سَائِلٌ فَأَوْمَأَ إِلَی الرَّغِیفِ فَأَخَذَہُ ، وَمَاتَ الرَّجُلُ ، فَوُزنَ عَمَلُہُ لِسِتَّیْنِ سَنَۃً ، فَرَجَحَتْ خَطِیئَتُہُ بِعَمَلِہِ ، ثُمَّ وُضعَ الرَّغِیفُ فَرَجَحَ ، فَغُفِرَ لَہُ۔ (ابن حبان ۳۷۸)
(٣٥٣٥١) حضرت مغیث سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جو ساٹھ سال سے اپنے گر جا گھر میں عبادت کررہا تھا ایک دن زور دار بارش ہوئی اس نے اپنے گر جا گھر سے جھانکا تو اس نے پانی تالاب اور سبزہ اور ترکاری وغیرہ دیکھیں اس نے کہا اگر میں نیچے اترا تو میں چلوں گا اور دیکھوں گا پھر اس نے اس طرح کیا اس دوران اس کی ملاقات ایک خاتون سے ہوگئی اس نے اس کے ساتھ گفتگو شروع کردی وہ خاتون اس کے ساتھ مسلسل گفتگو کر رہی تھی یہاں تک کہ وہ غلط کام کر بیٹھا پھر اس نے اپنا تھیلا رکھا جس میں روٹی تھی، بارش آئی جس سے اس نے غسل کیا پھر اس کا مقررہ وقت آن پہنچا وہاں سے ایک سائل گزرا جس کو اس کی روٹی کی سخت ضرورت پڑی تو اس نے وہاں سے روٹی اٹھالی، اور یہ شخص فوت ہوگیا اس کے ساٹھ سال کے اعمال کا وزن کیا گیا تو اس کے گناہوں والا پکڑا جھک گیا پھر وہ روٹی اس میں رکھی گئی تو وہ وزنی ہوگیا تو اس کی مغفرت فرما دی گئی۔