(۳۵۴۰۴) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الْمُصْعَبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : کَانَ إذَا أَفْطَرَ الصَّائِمُ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ خَلِّصْنِی مِنْ کُلِّ مُصِیبَۃٍ نَزَلَتِ اللیلۃ مِنَ السَّمَائِ إِلَی الأَرْضِ ثَلاَثًا ، وَإِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ ، قَالَ : اللَّہُمَّ اجْعَلْ لِی سَہْمًا فِی کُلِّ حَسَنَۃٍ نَزَلَتْ مِنَ السَّمَائِ ثَلاَثًا ، قَالَ : فَقِیلَ لَہُ ، فَقَالَ : دَعْوَۃُ دَاوُد فَلَیِّنُوا بِہَا أَلْسِنَتَکُمْ وَأَشْعِرُوہَا قُلُوبَکُمْ۔
(٣٥٤٠٤) حضرت کعب کہتے ہیں : جب افطار کا وقت آتا تو ایک روزہ دار قبلہ رو ہو کر کہتا : اے اللہ ! مجھے ہر اس مصیبت سے خلاصی عطا فرما دیجئے جو آج کی رات میں آسمان سے زمین پر نازل ہونے والی ہے۔ (وہ ایسا) تین مرتبہ (کہتا) ۔ اور جب سورج کی روشنی پھیلنے لگتی تو کہتا : اے اللہ ! ہر اس بھلائی میں میرا حصہ بھی رکھئے جو آسمان سے نازل ہونے والی ہے۔ (وہ ایسا بھی) تین مرتبہ (کہتا) راوی کہتے ہیں : اس شخص سے (ان کلمات کے بارے میں) پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا : یہ داؤد (علیہ السلام) کی دعا ہے، اس سے اپنی زبانوں کو آسودگی بخشو، اور اپنے دلوں پر اسے چسپاں کرلو۔