(۳۵۴۲۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ مُوسَی : أَیْ رَبِ ، أَیُّ عِبَادِکَ أَحَبُّ إلَیْک ، قَالَ : أَکْثَرُہُمْ لِی ذِکْرًا ، قَالَ : أی رب أَیُّ عِبَادِکَ أَغْنَی ؟ قَالَ : الرَّاضِی بِمَا أَعْطَیْتہ ، قَالَ : أی رب أَیُّ رَبِّ عِبَادِکَ أَحْکَمُ ؟ قَالَ : الَّذِی یَحْکُمُ عَلَی نَفْسِہِ بِمَا یَحْکُمُ عَلَی النَّاسِ۔
(٣٥٤٢٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے (اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عرض کیا): اے میرے پروردگار ! آپ کے بندوں میں سے کون آپ کو سب سے زیادہ محبوب ہے ؟ اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا : سب سے زیادہ میرا ذکر کرنے والا۔ انھوں نے پھر عرض کیا : اے میرے پالنہار ! آپ کے بندوں میں سے کون سب سے زیادہ امیر ہے ؟ اللہ جل شانہ نے فرمایا : میری عطا (کردہ نعمتوں) پر راضی ہوجانے والا۔ آپ نے پھر عرض کیا : اے میرے رب ! آپ کے بندوں میں سے کون سب سے زیادہ عمدہ فیصلہ کرنے والا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جو لوگوں کے لیے ویسا ہی (درست اور برحق) فیصلہ کرے جیسا (درست و برحق) فیصلہ وہ اپنے لیے کرتا ہے۔