hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35438

.

ابن أبي شيبة

35438
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۳۹) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِیُّ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، قَالَ : کَانَ حَاجِبَا یَعْقُوبَ قَدْ وَقَعَا عَلَی عَیْنَیْہِ ، فَکَانَ یَرْفَعُہُمَا بِخِرْقَۃٍ ، فَقِیلَ لَہُ : مَا بَلَغَ بِکَ ہَذَا ، قَالَ : طُولُ الزَّمَانِ وَکَثْرَۃُ الأَحْزَانِ ، فَأَوْحَی اللَّہُ إلَیْہِ : یَا یَعْقُوبُ شَکَوْتَنِی ، قَالَ : یَا رَبِّ خَطِیئَۃٌ أَخْطَأْتُہَا فَاغْفِرْہَا۔
(٣٥٤٣٩) حضرت حبیب بن ابی ثابت کہتے ہیں : حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے ابرو آپ کی آنکھوں پر جھک گئے تھے۔ آپ کپڑے کی ایک دھجی سے انھیں اٹھایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ان سے عرض کیا گیا : آپ کی یہ حالت کیسے ہوئی ؟ انھوں نے فرمایا : لمبی عمر اور غموں کی کثرت (کی وجہ سے) ۔ اس پر اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی : اے یعقوب (علیہ السلام) آپ نے میری شکایت کی ہے۔ حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے عرض کیا : اے میرے پروردگار ! یہ بہت بڑی خطا ہے جو مجھ سے سرزد ہوگئی۔ بس آپ میری مغفرت فرما دیجئے۔