(۳۵۴۴۰) حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ شُرَحْبِیلَ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَقِیلٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : جَلَسْت یَوْمًا إِلَی أَبِی إدْرِیسَ الْخَوْلاَنِیِّ وَہُوَ یَقُصُّ ، فَقَالَ : أَلاَ أُخْبِرُکُمْ مَنْ کَانَ أَطْیَبَ النَّاسِ طَعَامًا ؟ فَلَمَّا رَأَی النَّاسَ قَدْ نَظَرُوا إلَیْہِ ، قَالَ : إنَّ یَحْیَی بْنَ زَکَرِیَّا کَانَ أَطْیَبَ النَّاسِ طَعَامًا ، إنَّمَا کَانَ یَأْکُلُ مَعَ الْوَحْشِ کَرَاہَۃَ أَنْ یُخَالِطَ النَّاسَ فِی مَعَایِشِہِمْ۔
(٣٥٤٤٠) حضرت ابن شھاب کہتے ہیں : ایک دن میں ابو ادریس خولانی کے پاس بیٹھا تھا اور وہ گفتگو کر رہے تھے۔ چنانچہ فرمانے لگے : کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ عمدہ غذا استعمال کرنے والی ہستی کون سی تھی ؟ اس پر انھوں نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ پایا تو فرمایا : یحییٰ بن زکریا (علیہ السلام) سب سے بہتر غذا استعمال فرماتے تھے، ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ جانوروں کی معیت میں کھاپی لیا کرتے تھے، کیونکہ وہ یہ بات ناپسند فرماتے تھے لوگوں کی (ناجائز) کمائیوں میں شریک ہوں۔