(۳۵۴۴۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَبِیبُ بْنُ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَقَدْ قَالَ مُوسَی عَلَیْہِ السَّلاَمُ : (رَبِّ إنِّی لِمَا أَنْزَلْتَ إلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیرٌ) وَہُوَ أَکْرَمُ خَلْقِہِ عَلَیْہِ ، وَلَقَدْ کَانَ افْتَقَرَ إِلَی شِقِّ تَمْرَۃٍ ، وَلَقَدْ أَصَابَہُ الْجُوعُ حَتَّی لَزِقَ بَطْنُہُ بِظَہْرِہِ۔
(٣٥٤٤١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : تحقیق حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا : ” اے میرے رب بیشک میں اس اچھی چیز کا محتاج ہوں جو آپ میری طرف اتاریں “ حالانکہ آپ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کی مخلوق میں سے سب سے زیادہ معزز تھے۔ اور یقینی بات ہے کہ آپ کے پاس کھجورکا ایک چھوٹا سا ٹکڑا بھی نہ تھا۔ اور بھوک کی وجہ سے آپ (علیہ السلام) کی یہ حالت ہوگئی تھی کہ آپ کا پیٹ کمر سے جا لگا تھا۔