hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35461

.

ابن أبي شيبة

35461
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۶۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَتْ لَہُ نَاقَۃٌ ، یُقَالَ لَہَا الْعَضْبَائُ لاَ تُسْبَقُ فَجَائَ أَعْرَابِیٌّ عَلَی قَعُودٍ فَسَبَقَہَا فَشَقَّ عَلَی الْمُسْلِمِینَ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، سُبِقَتِ الْعَضْبَائُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّہُ حَقٌّ عَلَی اللہِ أَنْ لاَ یَرْتَفِعَ مِنْہَا شَیْئٌ إِلاَّ وَضَعَہُ ، یَعْنِی الدُّنْیَا۔
(٣٥٤٦٢) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک اونٹنی تھی جس کو عضباء کہا جاتا تھا۔ اس اونٹنی سے آگے نہیں گزرا جاسکتا تھا۔ پس ایک اعرابی ایک جوان اونٹ پر بیٹھ کر آیا اور اس اونٹنی سے آگے نکل گیا۔ تو یہ بات مسلمانوں کو بہت شاق گزری۔ انھوں نے عرض کیا یا رسول اللہ 5! عضباء پر سبقت کردی گئی ہے۔ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” بیشک یہ بات اللہ تعالیٰ پر واجب ہے کہ اس دنیا سے جو چیز بھی بلندی حاصل کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو نیچا (بھی) کریں۔