(۳۵۴۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ، قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ فَأَخْرَجَتْ لِی إزَارًا غَلِیظًا مِنَ الَّذِی یُصْنَعُ بِالْیَمَنِ وَکِسَائً مِنْ ہَذِہِ الأَکْسِیَۃِ الَّتِی تَدْعُونَہَا الْمُلَبَّدَۃَ فَأَقْسَمَتْ لِی : لَقُبِضَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہِمَا۔ (بخاری ۵۸۱۸۔ مسلم ۱۶۴۹)
(٣٥٤٦٤) حضرت ابوبردہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے مجھے ایک موٹا ازار نکال کر دکھایا۔ یہ ازار ان کپڑوں سے بنا ہوا تھا جو یمن میں بنائے جاتے ہیں۔ اُن چادروں میں سے ایک چادر نکالی جس کو تم پیوند لگی چادر کہتے ہو۔ پھر مجھے قسم کھا کر کہا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روح مبارک انہی دو کپڑوں میں قبض ہوئی۔