hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35464

.

ابن أبي شيبة

35464
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی سَالِمٍ ، أَوْ فَہْمٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُتِیَ بِہَدِیَّۃٍ ، فَنَظَرَ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا یَجْعَلُہَا فِیہِ، فَقَالَ : ضَعْہُ بِالْحَضِیضِ ، فَإِنَّمَا ہُوَ عَبْدٌ یَأْکُلُ کَمَا یَأْکُلُ الْعَبْدُ ، وَیَشْرَبُ کَمَا یَشْرَبُ الْعَبْدُ ، وَلَوْ کَانَتِ الدُّنْیَا تَزِنُ عِنْدَ اللہِ جَنَاحَ بَعُوضَۃٍ مَا سَقَی مِنْہَا کَافِرًا شَرْبَۃَ مَائٍ۔ (ابن ابی الدنیا ۳۶۵)
(٣٥٤٦٥) قبیلہ بنو سالم ۔۔۔ یا فہم ۔۔۔ کے ایک آدمی سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک ہدیہ لایا گیا۔ پس آپ نے (اردگرد) دیکھا تو آپ کو کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس میں آپ اس کو رکھتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم اس کو زمین پر (ہی) رکھ دو ۔ سو یہ بھی ایک بندہ ہے جو اور بندوں کی طرح کھاتا ہے۔ اور اسی طرح پیتا ہے جس طرح اور بندے پیتے ہیں۔ اور اگر دنیا کا وزن اللہ تعالیٰ کے ہاں مچھر کے پر کے بقدر بھی ہوتا تو کوئی کافر دنیا سے ایک گھونٹ پانی بھی نہ پی سکتا۔